دوحہ: (ملت ٹائمز) ترکی کے صدر رجب طیب اردگان آج قطر پہونچ گئے ہیں جہاں ایئر پورٹ پر امیر قطر شیخ حماد بن تمیم الثانی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا ۔مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہاکہ امن وسلامتی کے قیام میں ترکی کے ساتھ قطر بھی برابر کا شریک ہے ۔ا س موقع پر ترک صدر نے یہ بھی اعلان کیاہے قطر میں ترکی کے نئے فومی ایئر پورٹ کی تعمیر مکمل ہوچکی ہے جس کا نام مشہور مسلمان سپہ سالا حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کے نام پر رکھا جائے گا ۔ اس ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان سات معاہدے بھی طے پائے ۔