غازی آباد: اترپردیش کے ضلع غازی آباد واقع لونی علاقے میں بی جے پی رکن اسمبلی نند کشور گوجر اور ان کے 10 ساتھیوں کے خلاف مارپیٹ کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ بی جے پی لیڈر پر ایک فوڈ انسپکٹر کے ساتھ مارپیٹ کرنے کا الزام ہے۔
ایس پی (دیہات) نیرج کمار نے بتایا کہ دو دن قبل لونی کے رکن اسمبلی کا فوڈ انسپکٹر کے دفترمیں کسی بات کے حوالے سے تنازع ہوگیا تھا اور اسی تنازع کی وجہ سے دونوں میں ہاتھا پائی ہوگئی۔ رکن اسمبلی سمیت تقربیاً 10 افراد کے خلاف سرکاری دفتر میں گھس کر مارپیٹ کرنے اور سرکاری کام میں روکاوٹ پیدا کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔

Leave a Reply