نئی دہلی (ملت ٹائمز)
بی جے پی رہنما پرگیہ ٹھاکر نے گوڈسے کو ’محب وطن‘ بتانے والے بیان کے لئے لوک سبھا میں معافی مانگی ہے، پرگیہ نے کہا کہ میرے بیان سے اگر کسی قسم کی کوئی چوٹ پہنچی ہو تو میں معذرت چاہتی ہوں، لیکن میں یہ بھی کہنا چاہتی ہوں کہ پارلیمنٹ میں میرے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا، جوکہ قابل مذمت ہے۔ مہاتما گاندھی کی طرف سے ملک میں کیے گئے کام کا میں احترام کرتی ہوں۔