ہندوستانی معیشت کو بھگوان بچائے: پی چدمبرم

لوک سبھا میں بی جے پی اراکین پارلیمنٹ کی جانب سے جی ڈی پی کو لے کر جو باتیں کہی گئیں اسے لے کر کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر مالیات پی چدمبرم نے اپنا رد عمل ظاہر کیا ہے۔ انھوں نے ٹوئٹ کر کے کہا ہے کہ ’’جی ڈی پی نمبر بے معنی ہے، نجی ٹیکس میں کٹوتی کی جائے گی، درآمدگی ٹیکس بڑھے گا۔ یہ بی جے پی کے اصلاحات کے متعلق نظریات ہیں۔ بھگوان ہندوستان کی معیشت کو بچائے۔‘‘