راہل گاندھی نے کہا، ملک میں روزانہ خواتین کے ساتھ زیادتی کی اطلاعات آتی ہیں، مودی ایک لفظ نہیں کہتے، مودی جی نے بیٹی بچانے کو کہا تھا لیکن یہ نہیں کہا کہ بیٹی کو ان کے ہی ایم ایل اے سے بچانا ہے!
صاحب گنج: کانگریس کے سنیئر لیڈر راہل گاندھی نے ملک میں عصمت دری کے واقعات پر جمعرات کے روز ایک مرتبہ پھر بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی) اور وزیراعظم نریندر مودی پر حملہ بولا اور کہاکہ مودی کا ’میک ان انڈیا ‘ اب ریپ ( عصمت دری) ان انڈیا ‘ میں تبدیل ہوگیا ہے۔
کانگریس کے سنیئر لیڈر راہل گاندھی نے یہاں سنتھال پرگنہ سب ڈویژن کے صاحب گنج اور مہگاما میں مہا گٹھ بندھن امیدواروں کی حمایت میں انتخابی ریلی کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مودی جی کا میک ان انڈیا اب ریپ ان انڈیا بن گیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جھارکھنڈ اور اتر پردیش میںجہاں بھی دیکھو عصمت دری کے واقعات سامنے آرہے ہیں۔ یہاں تک کہ نریندر مودی کی پارٹی بی جے پی کا ایک رکن اسمبلی بھی ایک لڑکی کے ساتھ عصمت دری کا ملزم ہے ۔ اتنا ہی نہیں متاثرہ کو بعد میں جلا کر مار دیا گیا لیکن نریندر مودی نے خاموشی اختیار کرلی ۔
راہل گاندھی نے کہاکہ ” مودی نے ‘ بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھائی کا نعرہ دیا لیکن بیٹیوں کی حفاظت کون کرے گا۔ آج بیٹیوں کو بی جے پی کے ایم ایل اسے بچانے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی اور اس کے لیڈران 24 گھنٹے ملک کو تقسیم کرنے کی تکڑم بازی میں لگے رہتے ہیں۔ ان کا پورا دن لوگوں کو مذہب کی بنیاد پر لڑانے کی سازش رچنے میں گذرتاہے اور ٹھیک اسی وقت صنعت کار اڈانی اور امبانی کو ملک کا پیسا دینے کا بھی کام کر رہے ہوتے ہیں۔

Leave a Reply