نئی دہلی: (ملت ٹائمز) جامعہ کے طلبہ کے ساتھ دہلی پولس کی بربریت اور ظلم کے خلاف کانگریس نے دیر رات ایک پریس کانفرنس کرکے پورے واقعہ کی مذمت کی اور اس کیلئے حکمراں جماعت بی جے پی کو انہوں نے ذمہ دار ٹھہرایا ۔ کانگریس رہنما پون کھیڑا اور راگنی نائیک نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جامعہ کے طلبہ پر امن احتجاج کررہے تھے جس پر دہلی پولس نے لاٹھی چارج کرکے ماحول کو خراب کیاہے ۔ ایسا کبھی نہیں ہواہے کہ احتجاج کرنے والوں پر اس طرح حملہ کیا جائے ۔ سرکارکی ذمہ داری امن وامان برقرار رکھناہے تشدد کو بڑھاوادینا نہیں ہے ۔
انہوں نے یہ بھی کہاکہ متنازع شہریت ایکٹ کی وجہ سے دوسرے ملکوں کے ساتھ ہندوستان کے تعلقات خراب ہورہے ہیں لیکن سرکار کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے جو افسوس ناک ہے ۔
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں متنازع شہریت ایکٹ کے خلاف طلبہ وطالبات پر امن احتجاج کرررہے تھے جن پر پولس نے پہلے آنس گیس کا استعمال کیا اس کے بعد کیمپس میں داخل کر ہوکر طلبہ پر لاٹھی چارج کیا ۔ تقریباتین سو آنسوگیس کے گولے داغے گئے ، لاٹھی چارج کی گئی طلبہ نے وہاں سے بھاگنے کی کوشش کی لیکن پولس نے بھاگنے بھی نہیں دیا اور ان کی اندھا دھند پٹائی کی ۔ کچھ طلبہ نے لائبریری اور مسجد میں پنا لینے کی کوشش کی لیکن پولس وہاں بھی جاپہونچی ۔ملت ٹائمز کے نمائندہ منورعالم وہاں موجود تھے جنہوں نے دیکھا کہ پولس نے جامعہ کی مسجد میں داخل ہوکر طلبہ او روہاں موجود مصلیوں کی پٹائی کی مسجد کے امام پر بھی پولس نے حملہ کیا ،لاٹھی چارج کیا جس میں مسجد کی گھڑی ، اوقات صلوة اور دیگر کئی طرح کے سامان کو بھی نقصان پہونچا ہے ۔ پولس نے جامعہ کی لائبری میں بھی داخل ہوکر طلبہ پر ظالمانہ حملہ کیا ۔تفصیلات کے مطابق دو طالب علم کی موت ہوچکی ہے ایک شاکر اوردوسرے عائشہ جبکہ درجنوں طلبہ شدید زخمی ہیں ۔ بیس سے زائد طلبہ کو پولس نے تھانے میں بند کررکھا ہے۔

Leave a Reply