شہریت ترمیمی قانون کی مخالفت میں جمعرات کو لکھنؤ اور سنبھل میں ہوئی پرتشدد واقعات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے افسران کو شرپسند عناصر سے نپٹنے کی ہدایت دی ہے
لکھنؤ: (یو این آئی) شہریت ترمیمی قانون کی مخالفت میں جمعرات کو لکھنؤ اور سنبھل میں ہوئی پرتشدد واقعات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے افسران کو شرپسند عناصر سے نپٹنے کی ہدایت دی ہے۔
یوگی نے یہاں کہا کہ جمہوریت میں میں تشدد کا کوئی جگہ نہیں ہے۔ سماج وادی پارٹی ،کانگریس اور کمیونسٹ پارٹی نے آج ریاست گیر بند کا اعلان کیا تھا۔اس بند کی آڑ میں کئے گئے احتجاج کے دوران لکھنؤ اور سنبھل میں آگزنی اور توڑ پھوڑ کے واقعات پیش آئے ہیں اور سرکای املاک کو نقصان پہنچا یا گیا ہے۔ بند کی اپیل کرنے والوں کے خلاف مجرمانہ معاملے درج کر کے ان کی ملکیت ضبط کر کے نقصان کو پورا کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اگر کسی کو کوئی اعتراض ہے تو اسے آپسی بات چیت اور گفت وشنید سے ہی اس کا حل نکالنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ پورے معاملے کی جانچ کر کے ملزمین کی شناخت کر کے ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائےگی۔پورے معالے کی احتجاجی مظاہرے کے تشدد میں تبدیل ہوجانے کے بعد لکھنؤ یونیورسٹی میں کل ہونے والے امتحانات کو ملتوی کردیا گیا ہے۔ پوری ریاست میں دفعہ 144 نافذ ہے اور احتجاجی مظاہرہ کرنے پر سخت پابندی ہے۔