رانچی(آئی این ایس انڈیا)
ریاستی آر جے ڈی انچارج اور سابق مرکزی وزیر جئے پرکاش نارائن یادو نے کہا کہ جھارکھنڈ کی ڈبل انجن حکومت کو جس طرح سے لوگوں نے تختہ الٹا ، اسی طرح اگلے سال کے انتخابات میں بہار کو بھی اکھاڑ پھینکا جائے گا۔ جھارکھنڈ کے عوام نے جس طرح سے آمر ، مغرور اور کرپٹ حکومت کا تختہ پلٹ دیا ہے ، عوام مبارکباد کے مستحق ہیں۔ جے پرکاش نارائن یادو نے یہ باتیں ریاستی دفتر میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران کہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ زمین برسا منڈا ، سدھو-کانہو اور چاندبھرووکی سرزمین ہے۔ لیکن راگھوور حکومت نے جھارکھنڈی تنابنا کو خراب کرنے کا کام کیا۔ جسے عوام نے اپنا جواب دیاہے۔ جے پرکاش نارائن یادو نے کہا کہ این آر سی ، سی ایس اور این آر پی ملک اور آئین کے ساتھ گڑبڑ کرنا کسی بھی قیمت پردرست نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جھارکھنڈ کی طرح بہار میں بھی اپوزیشن اتحاد تشکیل دیا جائے گا اور این ڈی اے کا خاتمہ ہوگا۔اس موقع پر موجود جھارکھنڈ کے نومنتخب وزیر ستیانند بھوکٹا نے کہا کہ لالو یادو ، تیجسوی یادو اور ریاستی صدر ابھے سنگھ کی ٹکٹ دینے اور جیتنے میں بڑی شراکت ہے۔ انہوں نے کہاہے کہ اس سے قبل انہوں نے وزیر زراعت اور پینے کے پانی کے محکمے کاکام دیکھا ہے۔ تب وزیراعلیٰ اپنی ذمے داری نبھائیں گے۔






