اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ کے گھنٹاگھر علاقے میں سی اے اے کے خلاف ہو رہے احتجاج پر پولیس کی کاروائی کے بعد وہاں دفعہ 144نافذ کر دیا گیاہے پولیس کمیشنر سجیت پانڈے نے علاقے میں دفعہ 144نافذ کرنے کا حکم دیا ہے
ملک کے اکثر جگہوں پر سی اے اے ،این آر سی اور این آر پی کے خلاف مسلسل احتجاج ہو رہا ہے اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ کے گھنٹاگھر علاقے میں سی اے اے کے خلاف ہو رہے احتجاج پر پولیس کی کاروائی کے بعد وہاں دفعہ 144نافذ کر دیا گیاہے پولیس کمیشنر سجیت پانڈے نے علاقے میں دفعہ 144نافذ کرنے کا حکم دےا ہے۔حالانکہ انہوں نے دفعہ 144نافذ کرنے کی وجہ ڈیفینس ایکسپو بتایا ہے وہی کاروائی میں مظاہرین سے کھانے پینے کا سامان اور کمبل ضبط کر لیا گیا اور وہاں پولیس بڑی تعداد میں بڑھا دی گئی۔اس پرامن احتجاج میں ہزاروں کی تعداد میں خواتین شامل تھیں جن کے ساتھ ان کے چھوٹے بچے بھی تھے ۔اس کاروائی میں پولیس نے چھ لوگوں گرفتار بھی کیا ہے جنہیں بعد چھوڑ دیا گیا اس تعلق سے جو ویڈیو سامنے آئی ہے اس میں پولیس قوت کے ساتھ خواتین کو کھدیرتی ہوئی نذر آرہی ہے۔






