کٹیہار۔(احمد حسین قاسمی)کٹیہار ضلع کے بارسوٸی پرکھنڈ کے پی ڈبلو ڈی کےوسیع وعریض میدان میں حالیہ پاس کردہ قانون شہریت ترمیمی ایکٹ اور مجوزہ نیشنل رجسٹر آف سٹیزن اور نیشنل پاپولیشن رجسٹر کے خلاف پر زور انداز میں مقامی و بیرونی، ریاست بہار کے مختلف ضلعوں سے آٸے ہوٸے لاکھوں کی تعداد میں آٸے ہوٸےلوگوں نے ترنگے اور ہاتھوں پر کالی پٹی باندھ کر احتجاج کیااور ایس ڈی او کے وساطت سے صدر جمہوریہ کو میمورنڈم پیش کیا گیا، اور مودی اورامیت شاہ،نتیش کمار،جے ڈی یو اور بھارتی جنتا پارٹی کے خلاف جم کر نعرے بازی کی اور ملک کی اس بد ترین صورتحال کا مودی ،شاہ اور نتیش کمار کو سیدھا ذمہ دار قرار دیااور فوری طورپر اس کالےاوربانٹنے والےقانون کو واپس لینےکی مانگ کی اورکہاکہ این پی آرپرکام شروع کرنے کا جواعلان ہوچکا ہے اس پر فوری روک لگاٸی جاٸے، اور حکومتی ایجینسیوں،اداروں کا جو غلط استعمال ہورہا ہے مثلا جامعہ ملیہ میں بغیر اجازت کے کیمپس اور لاٸبریری ولیڈیز ہوسٹل میں داخل ہوجانا اور مظاہرہ کررہے طلبہ پر گولیاں چلادینا اور آنسو گیس کے گولے چھوڑنا اور سروں پر لاٹھیاں برسانا اور بوقت ضرورت پولس کا جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں ایکشن نہ لینا اور پچاس سے زاٸد نقاب پوشوں کو غنڈہ گردی کا موقع دینا اسی طرح یوپی و دیگر ریاستوں میں پر امن مظاہرین کو احتجاج سےروکنا ،اور بے قصور مظاہرین کو پولس افسران کے ملزم قرار دینا اور مجرموں کو پناہ اورتحفظ دینا ،ان سے ملک کی جمہوریت اور سیکولر اقدار کو خطرہ ہے ہمیں آٸین کے تحفظ کے لٸے بلا تفریق مذھب وملت متحد ہو کر ہٹلر کی راہ پر گامزن حکومت کا مقابلہ کرنا ہے ۔اس احتجاج میں شامل رہے بہار کے نامور سیاسی وملی رہنما خاص طور پر رام پرکاش مہتو سابق وزیر تعلیم بہار،عشرت پروین این سی پی توقیر عالم کانگریس ،پنکو بھاٸی ،رام مادھو، ،مولانا محمود الحسن معروف ملی رہنما ،مولانااسدقاسمی ، ،مولانا اشرف،مولانارضوان عالم ،خواجہ شاھد، جامعہ ملیہ دلی،اور جے این یو،کے اسٹوڈینٹ ،مولانا احسن منظر ،بارسوٸی سمویدھان بچاٶ آٸین بچاٶ کور کمیٹی کے ذمہ دار شوکت عالم صاحب بلرام پور ایم ایل اے جناب محبوب عالم صاحب ،غلام یزدانی پروفیسر نیر عالم صاحب ودیگر






