ناگپور: (یو این آئی) سپریم کورٹ میں شہری (ترمیمی) قانون (سي اےاے) کا معاملہ زیر غور ہونے کی وجہ سے بمبئی ہائی کورٹ نے اس معاملے کے خلاف مفاد عامہ کی عرضی کی سماعت سے آج انکار کر دیا۔
ہائی کورٹ کے جج آر کے دیش پانڈے اور اے ایم بوركر نے سي اےاے معاملے میں داخل پٹیشن پر سماعت کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ اسی طرح کی درخواست سپریم کورٹ میں زیر التوا ہے۔ لہذا اس معاملے میں بمبئی ہائی کورٹ کا مداخلت کرنا مناسب نہیں ہوگا۔
سماجی کارکن ارملا کووے نے کہا کہ سي اےاے ’’من مانا، غیر مناسب اور ہندوستانی آئین کی خلاف ورزی ہے‘‘۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ سي اےاے ہندوستانی آئین کے خلاف ہے اور امتیازی ہے۔