بھوپال: مدھیہ پردیش کے میہر سے تعلق رکھنے والے بی جے پی کے اسمبلی ممبر نارائن ترپاٹھی نے شہریت ترمیمی ایکٹ کی مخالفت کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ “ملک کو مذہب کے نام پر تقسیم نہیں کیا جانا چاہئے”۔ “میں گاوں سے آتاہوں اور آج گاوں میں آدھار کارڈ نہیں بنائے جاتے ہیں تو باقی کاغذ کہاں سے لائیں گے؟”
اسی دوران ، بی جے پی کے ایم ایل اے نے کہا کہ ملک میںعجیب حالات پیدا ہو گئے ہیں میرے گاوں کے چھوٹے گاوں میںمسلمان رہتے ہیں وہ جب ملتے تھے تو’پائے لاگوں پنڈت جی کہتے تھے‘اورآج گاو¿ں کے لوگ ایک دوسرے کی طرف بھی نہیں دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پورا ملک’ ایک کنبہ ہے ‘کی بات ہو رہی ہے ، لیکن مذہب کے نام پر تقسیم کر رہے ہیں یہ غلط ہے۔ جب بی جے پی کے ایم ایل اے کو بتایا گیا کہ آپ پارٹی لائن سے بلکل الگ ہو کر بیان دے رہے ہیں تو انہوں نے کہا کہ یہ میرے دل کی آواز ہے۔






