سیتامڑھی ضلع کا ایک اور گاﺅں اسلام پورچوک بننے جارہاہے شاہین باغ ۔سی اے اے ا ور این آرسی کے خلاف غیر معینہ مدت تک جاری رہے گا احتجاج

سیتامڑھی سے مظفر عالم کی رپوٹ
ملت ٹائمز: متنازع شہریت قانون اور مجوزہ این آرسی منصوبہ کے خلاف ملک میں احتجاج کا سلسلہ بڑھتاجارہاہے اور آئے روزدہلی کے شاہین باغ کی طرح ملک کے مختلف شہروں اور قصبوں میں غیر معینہ مدت کیلئے احتجاج کاسلسلہ شروع ہورہاہے اور اب اسی طرح کا احتجاج سیتامڑھی ضلع کے اسلام چوک پر بھی شروع ہونے جارہاہے ۔ یہ جگہ سیدپور اور پوپری کے درمیان میں مہواگاچھی بازار سے متصل ہے ۔اسی کے اطراف میں رائپور ، موہنی ، شکر پور ، باتھ ،پوکھریرا ،بالاساتھ جیسی بستیاں ہیں ۔علاوہ ازیں پہلے سے سیتامڑھی میں دو مقام پر غیر معینہ مدت کیلئے احتجاج جاری ہے ۔ ایک مولانا نگر گاﺅں اور دوسرا سیتامڑھی شہر میں خلافت باغ ۔
واضح رہے کہ شاہین باغ کی طرح پورے ملک میں سی اے اے اور این آرسی کے خلاف احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور ہندوستان میں سب سے زیادہ صوبہ بہار میں شاہین باغ بنا ہواہے۔ ایک اندازہ کے مطابق اب تک بہار میں 45 جگہوں پر غیر معینہ مدت کیلئے لوگ سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں جبکہ پورے ملک میں 150 سے زیادہ شہر اور قصبہ شاہین باغ بن چکاہے ۔