نئی دہلی(ملت ٹائمز): بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر نے اتوار کے روز پاکستانی نڑاد ہندوستانی گلوکار عدنان سمیع کو پدم شری ایوارڈ دینے کا اعلان کرنے پر حکومت کو نشانہ بنایا۔ شہریت ترمیمی ایکٹ کی شدید مخالفت کا اظہار کرتے ہوئے ، سوورا بھاسکر نے اندور میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ، “اس ملک میں مہاجرین کو شہریت دینے اور دراندازیوں کو پکڑنے کا قانونی عمل پہلے ہی موجود ہے۔ حکومت نے اس عمل کی پیروی کی ہے۔ عدنان سمیع کو ہندوستانی شہریت دی گئی تھی اور اب انھیں پدم شری کے لئے منتخب کیا۔ سوارا بھاسکر نے ریلی کے دوران کہا کہ اس قانون کو بنا کرحکومت نے آئین کے ساتھ دھوکہ کیا ہے۔
اندورمیں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کرنے والے ہزاروں افراد میں سوارا بھاسکر نے کہا ، “آپ ہمیں (سی اے اے مخالف مظاہرین)گالیاں دےتے ہو ،ہم پر لاٹھیاں برساتے ہو ، ہمیں تھپڑمارتے ہو ، آنسو گیس کے گولے داغتے ہو اور ایک پاکستانی کو پدمشری دے رہے ہو۔ اس حکومت کا یہی حال ہے اور یہ لوگ ہمیں ٹکڑے ٹکڑے گروہ ، اینٹی نیشنلز بتاتے رہتے ہیں اور پتہ نہیںکیا کیا ہے۔ انہونے مزید کہا ، “سی اے اے اور نیشنل رجسٹر آف سٹیزن (این آر سی) کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ گھس پیٹھی ملک میں داخل ہوئے ہیں۔ لیکن یہ گھس پیٹھی ہمیں کیوں نہیں دیکھ رہے ہیں۔ مسئلہ یہ ہے کہ گھسنے والے حکومت کے ذہن میں داخل ہوگئے ہیں ، کیونکہ حکومت کو پاکستان سے پیار ہوچکا ہے،اور انہیںہر طرف پاکستانی ہی دکھائی دے رہے ہیں۔ “