نئی دہلی(ملت ٹائمز): دہلی کے وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے مرکزی وزیر داخلہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے سابق قومی صدر امیت شاہ کو بحث کے لئے چیلنج کیا ہے۔ عام آدمی پارٹی ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیجریوال نے کہا ، “امت شاہ جی دہلی میں کہہ رہے ہیں کہ میں وزیراعلیٰ بنالوں گا اور مجھے ووٹ ڈالو۔ اس لئے میں امت شاہ جی کو بحث کی دعوت دیتا ہوں۔ امیت شاہ جی آئے جب جہاںکہیں، میں ان کے ساتھ ہر معاملے پر بحث کرنے کو تیار ہوں۔ اس سے قبل منگل کے روز اروند کیجریوال نے چیلینج کیا تھا کہ وہ 24 گھنٹوں کے اندر دہلی میں اپنے چیف منسٹر کے امیدوار کے نام کا اعلان کریں ، ورنہ 24 گھنٹوں کے بعد میں ایک بار پھر پریس کانفرنس کروں گا۔ بی جے پی نے کجریوال کے اس چیلنج کویہ کہ کر ٹال دیا کہ ہمارا کوئی بھی کارکن کجریوال سے بحث کرسکتا ہے۔