مدرسہ ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ “سہسپور”میں دسواں مسابقہ اختتام پذیر 

مغربی اترپردیش کے ضلع بجنور کے قصبہ “سہسپور”میں مدرسہ ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کے زیرِ اہتمام طلبا میں قرآنی تعلیمات کو سیکھنے کا شوق وذوق اور قرآن سے رغبت پیدا کر نے کے لئے اربابِ مدرسہ نے مسابقات کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے اسی سلسلہ کا آج دسواں مسابقہ مدرسہ ہذا میں بعنوان “سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم ” منعقد ہوا جس میں مہمانِ خصوصی کے طور پہ مولانا عبد الماجد قاسسمی مہتمم دارالعلوم صدیقیہ موضع بنٹہ نزد تھانہ بھون ضلع شاملی مولانا عبد السلام قاسمی اور حافظ شفیق الرحمن صاحب دارالعلوم صدیقیہ شاملی نے شرکت فر مائی

مجلس کی صدارت مدرسہ کے روح رواں قاری محمد تحسین صاحب نے فر مائی

مولانا عبد السلام صاحب نے مسابقات کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے مسابقات سے طلبا کی خوابیدہ صلاحیتوں کو بیدار کیا جاتا ہے اور ان میں حصولِ تعلیم کا شوق وذوق پیدا کیا جاتا ہے

امتیازی نمبرات حاصل کر نے والے طلبا کو خصوصی انعامات سے نوازا گیا اس موقع پر مدرسہ کے اساتذہ کے علاوہ شہر کے علما میں سے مولانا انصار ندوی مولانا یحی قاسمی قاری انیس قاری مسرور حافظ رئیس الحسن اور دیگر معزز حضرات موجود رہیں۔

SHARE
جناب ظفر صدیقی ملت ٹائمز اردو کے ایڈیٹر اور ملت ٹائمز گروپ کے بانی رکن ہیں