خلیج بنگال میں کشتی ڈوبی، روہنگیا کمیونٹی کے 15 لوگوں کی موت

ڈھاکہ(ایم این این )
بنگلہ دیش کے ساحلی علاقہ کاکس بازار سے روہنگیا کمیونٹی کے لوگوں کو لے کر ملائشیا کی طرف روانہ ہوئی ایک کشتی خلیج بنگال میں ڈوب گئی جس کی وجہ سے کم از کم 15 لوگوں کی موت اور 40 دیگر زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ پیر کی دیر رات اس وقت ہوا جب کشتی خلیج بنگال کے چیرادیپ میں سینٹ مارٹن جزیرہ کے نزدیک ڈوب گئی۔ بنگلہ دیش کے ساحل محافظ دستہ کے اسٹیشن کمانڈر لیفٹننٹ کرنل نعیم الحق نے یو این آئی سے بات چیت میں اس حادثہ میں مرنے والوں کی تعداد کی تصدیق کی ہے۔ اس حادثہ میں روہنگیا کمیونٹی کے 62 لوگوں کو بچا لیا گیا ہے۔

SHARE