ممبئی:15/فروری(پریس ریلیز) مرکزالمعارف ایجو کیشن اینڈ ریسرچ سینٹرکے ڈائریکٹر مولانا محمدبرہان الدین قاسمی نے آج ایک پریس ریلیز کے ذریعہ سال2020ء تا2023ء بیچ کے ڈپلو مہ ان انگلش لینگویج اینڈ لٹریچر (DELL)کورس کے داخلہ امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کیاہے ۔تحریری و تقریری امتحان/12اور14/ مارچ2020 ءبمطابق16/اور18/ رجب المرجب1441 ھ بروز جمعرات وسنیچر,ہیرا گارڈن،قاسم پورہ(نزد عیدگاہ) ،دیوبند،یوپی میں ہوگا۔واضح رہے کے جمعرات کو تحریری اور سنیچر کو تقریری امتحان ہوگا،تحریری امتحان میں پاس طلباء ہی تقریری امتحان میں شرکت کے مجاز ہونگے جبکہ داخلہ امتحان میں پاس ہونے کے لئے دونوں میں شرکت لازمی ہے۔
سالِ رواں داخلہ امتحان ہندوستان بھر کےچھ سینٹرز کے کل(120)سیٹوں کیلئے ہوگا، جن میں سے15/مرکز اسلامی ایجو کیشن اینڈ ریسرچ سینٹر، انکلیشور ،گجرات،20/جامعہ اسلامیہ جلالیہ ہوجائی،آسام،20/ المعہد العالی الاسلامی،حیدر آباد، تلنگانہ،25/محمودیہ ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر،ماگڈی،رام نگر، کرناٹک25/مرکز احیا ء الفکر الاسلامی،مظفر آباد،سہارنپور، یو پی اور 15/ سیٹیں اشرف العلوم ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر،شالوک پاڑہ، ہاوڑہ ویسٹ بنگال کے لئے ہو ں گی۔
مرکز المعا رف ایجو کیشن اینڈ ریسرچ سینٹر، مولانا بدرالدین اجمل القاسمی کے ذریعہ1994 ءمیں قائم کردہ صرف ہندستان کا ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کا پہلا اور منفرد ادارہ ہے جہاں با قاعدہ ہ طور پر فارغین مدارس کے لئے دوسالہDELL کورس کو متعارف کرایاگیا ۔اس کورس کی ضرورت اور کامیابی کو دیکھتے ہوئے اب تک درجن بھر دوسرے اداروں نے اپنے یہاں اسکو شروع کیا ہے جن میں سے آٹھ ادارے باضابطہ مرکز المعارف،ممبئی سے منسلک ہیں۔ ان اداروںمیں دینی مدارس اور جامعات سے فار غ التحصیل طلبہ کو انگریزی زبان و ادب، کمپیو ٹر اور انٹرنیٹ،تاریخ، جغرافیہ، صحافت،ریاضی،جنرل نالج وغیرہ کی تعلیم کے ساتھ ساتھ تقابل ادیان کا مطالعہ بھی کرایا جاتا ہے۔وقتا فوقتا طلبہ کو مختلف موضوعات مثلا سائنس، جغرا فیہ، ریاضی، صحافت، معاشیات وغیرہ فنون کے ماہرین کی خدمات فراہم کی جاتی ہیں۔ تا کہ یہ علماء پو ری خود اعتما دی کے ساتھ جدیدتقاضوں کا مقابلہ کر نے کے ساتھ ساتھ ملک و ملت کی ضرورت کے مطابق صحیح رہنمائی کرسکیں۔
ڈیل کورس کے نیشنل کو آرڈینیٹر مولانا مدثر احمد قاسمی نے بتلایاکہ ہر سال مر کز المعارف یہ مشترکہ مقا بلہ جاتی داخلہ امتحان منعقد کر تا ہے جس میں مختلف فنون جیسے قرآن و تفسیر ، حدیث،فقہ، عربی زبان وادب نیز عربی اور اردو مضمو ن نگاری ومعلومات عا مہ پر مشتمل سوالات ہوتے ہیں۔صرف صلاحیت کی بنیاد پر طلباء کا انتخاب کیا جاتا ہے ۔سنیچر1/مارچ 2020سے درخواست فارم مع قواعد داخلہ دستیاب رہیگا۔ فارم جمع کر نے کی آخری تاریخ ت/10مارچ ہے۔ اس داخلہ امتحان میں شرکت کے لیے ہندستان کے کسی بھی ادارے سے عالم یا فاضل ہونا ضروری ہے۔