نئی دہلی (ملت ٹائمز)
شاہین باغ مظاہرین سے بات چیت کرنے سپریم کورٹ کی طرف سے مقررہ کردہ سینئر وکیل سنجے ہیگڑے اور ایڈوکیٹ رام چندرا سادھن شاہین باغ پہونچ چکے ہیں ۔ جہاں وہ بغیر میڈیا کے بات چیت کریں گے ۔
سادھنا رام چندر ن نے کہاکہ ہم فیصلہ کرنے نہیں آئے ہیں بلکہ صرف بات چیت کرنے آئے ہیں ۔ اور یہ بات چیت میڈیا کے سامنے نہیں ہوسکتی ہے ۔ کیوں کہ یہ آپسی بات چیت ہوگی ۔
سادھنا رام چندر اور سنجے ہیگڑے جب پہونچے تو خواتین نے تالیاں بجاکر ان کا استقبال کیا ۔ دونوں نے اسٹیج پر چڑھ کرسب سے پہلے سپریم کورٹ کا نوٹس پڑھ کر سنایا اور کہاکہ ہم صرف بات کرنے آئے ہین ۔ پروٹیسٹ آپ کا ہے توحل بھی آپ کو ہی نکالناہے ۔