شاہین باغ مظاہرین کے ساتھ دوگھنٹہ تک ہوئی بات چیت ۔ کل دوبارہ آئیں گے مذاکرات کار

مظاہرین کا صاف کہنا کہ جب تک سرکار ہماری بات نہیں سنے گی ہم یہاں سے ہٹنے والے نہیں ہیں ۔
نئی دہلی (ملت ٹائمز)
شاہین باغ کے مظاہرین کے ساتھ سپریم کورٹ کے مقرر کردہ ثالثوں کی بات چیت دو گھنٹہ تک ہوئی ۔ تاہم کوئی حتمی نتیجہ نہیں نکل سکا ۔ دونوں مذاکرات کل دوبارہ آئیں گے اور بات چیت ہوگی ۔
تقریبا دوبجے سینئر وکیل سنجے ہیگڑے اور رام چندر سادھان شاہین باغ پہونچے اور مذاکرات کاروں کے ساتھ بات چیت کی ۔ میڈیا کو گفتگو سے ہٹادیاگیاتھا ۔ مظاہرین نے کہاکہ ہم بات چیت کا خیر مقدم کرتے ہیں ابھی کوئی حتمی بات نہیں ہوسکی ۔ سپریم کورٹ کے مقررکردہ ثالثوں نے کہاکہ ہم کل دوبارہ آئیں گے ۔ مذاکرات کاروں نے پوچھاکہ کیا کل ہم دوبارہ آسکتے ہیں تو خواتین اور مظاہرین نے کہاک ضررو آئیے بلکہ آپ یہیں آکر رہ جائیے ۔راستہ خالی کرنے کے بارے میں کوئی بات نہیں ہوسکی ۔ مظاہرین کا صاف کہنا کہ جب تک سرکار ہماری بات نہیں سنے گی ہم یہاں سے ہٹنے والے نہیں ہیں ۔