سرجیکل اسٹرائک کی نہ تصاویر اور نہ اعداد و شمار، صرف میڈیا میں اس کا شور:سی ایم کمل ناتھ

بھوپال،21فروری( آئی این ایس انڈیا )
مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی کمل ناتھ نے سرجیکل اسٹرائک پر بڑا سوال کھڑا کرتے ہوئے پوچھا تھا کہ مودی حکومت نے کہاں اور کون سی سرجیکل اسٹرائک کی۔ چھندواڑہ میں کمل ناتھ نے مودی حکومت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کی بات کرتے ہیں، انہیں یاد نہیں کہ اندرا جی کی حکومت کے وقت 90 ہزار پاکستانی جوانوں نے خودسپردگی کی تھی۔ یہ اس کی بات نہیں کرتے یہ قوم پرستی کی بات کرتے ہیں۔انہوں نے کون سی سرجیکل اسٹرائک کی، کب کی، ملک کو کھل کر بتائیے۔وزیر اعلی کے اس بیان کے بعد معاملہ نے طول پکڑا اور بی جے پی لیڈروں نے ان کی تنقید شروع کر دی۔اب کمل ناتھ نے اپنے بیان پر صفائی دی ہے۔کمل ناتھ نے اپنے بیان پر صفائی دیتے ہوئے کہاکہ یہ میں نے ضرور کہا کہ ملک کو معلومات ہونا چاہئے۔ اندرا جی نے جب 90 ہزار پاکستانی فوج کے جوانوں کو خودسپرگی کرائی تھی تو پورے ملک نے دیکھا، دنیا نے دیکھا۔مگر یہ ایک سرجیکل اسٹرائک بھی دکھا دیں۔ ہمیں بڑا فخر ہے اپنی ایئر فورس پر، فوج پر کہ ایسا واقعہ ہوا۔مگر یہ فخر ہر دیشواسی کو ہونا چاہئے، جب اسے اس کی معلومات ملے گی۔صرف صرف میڈیا میں سرجیکل اسٹرائک ہوگئی۔ کیا اس سے عوام کو تسلی ہو گی۔انہوں نے کہاکہ کسی نے کوئی تصویر دیکھی ہے، کسی نے کوئی اعداد و شمار دیکھے ہیں۔کتنے لوگ مارے گئے۔کتنی عمارتیں گرائی گئیں۔ کتنے دہشت گردوں کو مارا۔نہ تو اعداد و شمار، نہ تو تصویر، نہ کچھ۔صرف میڈیا میں اس کا شور۔میں نے تو یہ کہا کہ عوام کو اس میں شرم کیوں آنی چاہئے۔کیا آپ کو لگتا ہے کہ سرجیکل اسٹرائک جعلی تھا۔ اس سوال پر سی ایم بولے ہماری آرمی، ایئر فورس کوئی جعلی کام نہیں کرتی ،مگرمعلومات تو دیں۔ملک کو معلومات دیں، آپ کی معلومات دیں۔واضح رہے کہ سی ایم کمل ناتھ نے چھندواڑہ میں منعقد جلسہ عام میں مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان پر بھی حملہ بولا تھا۔انہوں نے کہا کہ شیوراج کریڈٹ لینے کے لیے سیاست کرتے ہیں اور ان کا منہ بہت چلتا ہے۔