نئی دہلی (ملت ٹائمز)
دہلی کے بھجن پورہ ، کردم پوری ،گونڈہ چوک ،نور الہی ،موج پور اور مطصفی آباد کے حالات میں ابھی تک سدھار نہیں ہوسکاہے ۔ حالات وہاں مسلسل خراب اور فائرنگ جاری ہے ۔
ان علاقوں میں رہنے والے متعدد رہائشی نے فون کرکے ملت ٹائمز کو بتایاکہ رات کی تاریکی میں بھی فائرنگ جاری ہے ۔ کئی دکانوں اور گھروں کو آگ لگادیاگیاہے ۔ اس کے علاوہ متعدد گھروں سے فائرنگ ہورہی ہے ۔ ماناجارہاہے کہ ان علاقوں میں جو ہندو سماج سے تعلق رکھنے والے ہیں ان کے گھروں میں بجرنگ دل اور آر ایس ایس کے کارکنا ن ہتھیار کے ساتھ موجود ہیں ۔ ان کے پاس میں باروڈ اور بم بھی ہے جس سے وہ مسلسل حملہ کررہے ہیں ۔ان علاقوں میں مسلمان گھروں کی چھت پر بھی نہیں نکل پارہے ہیں کیوں کہ فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔