وژن انٹرنیشنل اسکول سہرسہ میں دوطالب علم کے حفظِ قرآن مکمل ہونے پر دعائیہ تقریب کا اہتمام

سہرسہ : سہرسہ،بہار میں اپنی نوعیت کامنفرد تعلیمی وتربیتی ادارہ وژن انٹر نیشنل اسکو ل سہرسہ،جماعت ایل کےجی کےدوطالب علم سیف الاسلام ابن مولاناخالدسیف اللہ ندوی دربھنگہ اورمحمدانس سہرسہ کی تکمیل حفظ قرآن کے مبارک موقع پر اسکول میں آج صبح ایک دعائیہ تقریب کااہتمام کیاگیا،جس میں سرکردہ علماء،دانشوران کےعلاوہ تمام اساتذہ اورطلبہ وطالبات نے شرکت کی،دعائیہ مجلس کے قبل اسکول کےبچوں نے قرآن کریم کے موضوع پر مختلف زبانوں میں تقاریر،نعت پاک اور نظم بھی پیش کئے۔

اس موقع پر بہارکی مشہور شخصیت قاری رستم علی رحمانی(صمدہ،سہرسہ)نےکہاکہ قرآن کریم اللہ کی وہ عظیم کتاب ہےجو پوری دنیا کیلئے رہنمائے ہدایت اورانسانی زندگی کے تمام مسائل ومشکلات کاحل ہے،یہ ایک ایسادستورنامہ ہےجوہماری دینی اور ایمانی رہنمائی کیلئےلازم اور ضروری ہے ہمیں قرآن سے اپنے رشتے کو مزید مضبوط اور مستحکم کرناہوگاتاکہ ہم موجودہ مایوسی سے نکل سکیں۔انہوں نے کہاکہ وژن انٹرنیشنل اسکول نےصرف ڈیڑھ کے قلیل عرصے میں جو کامیابی اور معتبربت حاصل کی ہے وہ نہ صرف قابل تعریف بلکہ مثالی کارنامہ اورحوصلہ مند مستقبل کی علامت وضمانت ہے۔

متھلانچل کےممتاز عالم دین ومدرسہ مصباح العلوم نروچھ جالےدربھنگہ کے مہتمم مولاناخالدسیف اللہ ندوی نے کہاکہ قرآن ایک معجزاتی کتاب ہےجس میں

اللہ پاک نےکل کائنات کی تصویر پیش کردی ہے،اس کتاب کو پڑھنااورسمجھناہر ایمان والوں کیلئے لازم ہے،آج کےموجودہ دور میں قرآن وہ واحدکتاب ہے جو ہمارے لئے مشعل راہ ہے اگر دنیوی مسائل کاحل چاہتے ہیں توقرآن کوضرورپڑھئے کیوں کہ یہی ہماری آخری کتاب اور اصل علمی وعملی سرمایہ ہے۔انہوں نے کہاکہ آج میرے بڑے صاحبزادے عزیزم سیف الاسلام نے بھی تکمیل حفظ قرآن کی سعادت حاصل کرکے ہم سب کادل جیب لیاہے قرآن یقینا ایک الہامی

کتاب ہے اللہ جسے قبول کرتے ہیں اسے توفیق بھی دیتے ہیں،انہوں نے اسکول انتظامیہ کے ساتھ تمام اساتذہ کاشکریہ اداکرتے ہوئے ان دونوں طالب علم کے

استاذقاری شمیم نعمانی کو بھی مبارکباد پیش کی۔

وژن انٹرنیشنل اسکول کے بانی ومنیجنگ ڈائریکٹر شاہنوازبدرقاسمی نےکہاکہ یہ ایک بامقصد ادارہ ہے،وژن صرف ایک اسکول کانام نہیں بلکہ ایک تحریک کانام ہے،اس اسکول کااصل مقصد علم نافع کے ساتھ بچوں میں مثالی تربیت اور حوصلہ پیداکرناہے تاکہ ہمارے بچے قوم کے ساتھ ہمارے معاشرے اور ملک کیلئے قیمی سرمایہ بن کر نیک نامی کاذریعہ

بنیں،انہوں نے اس دعائیہ تقریب میں شریک ہونے والے تمام مہمانوں کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ ہم ایک مشن اور ویزن کے ساتھ یہ اسکول قائم کیاہے جس

کااصل مقصد افراد سازی ہے،جب تک ہم تعلیمی میدان میں آگے نہیں آئیں گے تب تک کسی بھی شعبے میں کامیاب نہیں ہوسکتے۔نوجوان شاعر وصحافی جعفرامام قاسمی نے بھی اپنے خیالات کااظہارکرتے ہوئے اسکول انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی اور کہاکہ بہار کی سرزمین پر یہ اسکول ایک آئیڈیل اسکول کی حیثیت رکھتاہے جس نے کم وقت میں نمایاں مقام حاصل کیاہے انہوں نے کہاکہ آج کی یہ تقریب ہم سب کیلئے یادگارلمحہ اورتاریخی دن ہے ہمارے یہاں کے اسکولوں میں تکمیل حفظ قرآن کاتصور نہیں ہے لیکن ان بچوں نے ناممکن کو ممکن بنانے کی ایک کامیاب کوشش کی ہے جو نہ صرف قابل مبارکباد بلکہ مثالی کارنامہ ہے۔

ان کے علاوہ اسکول کےڈائریکٹر نعیم صدیقی،اے ایم یو سینٹر سمری بختیارپور کےانچارج فاخرامام،میرٹولہ جامع مسجد کے امام مستقیم رحمانی، سماجی کارکن مجیب عالم سترکٹیا،ذکی امام،ظفرعالم سریندہ باد،اسکول کے اساتذہ عفان قاسمی،حمیرہ شمیم، صدف جہاں، شوربی میم، شویتامیم،منظر عالم،امیتاز عالم وغیرہ خصوصی طورپرموجودرہے۔

SHARE
جناب ظفر صدیقی ملت ٹائمز اردو کے ایڈیٹر اور ملت ٹائمز گروپ کے بانی رکن ہیں