کورونا وائرس: سعودی عرب میں کرفیو کی خلاف ورزی پر 10 ہزار ریال جرمانہ

ریاض: سعودی وزارت داخلہ نے شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرفیو کی خلاف ورزی پر جرمانہ اور قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

وزارت کی طرف سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’شام سات بجے سے صبح چھ بجے تک کرفیو نافذ ہوگا، خلاف ورزی پر 10 ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔‘
وزارت نے کہا ہے کہ ’خلاف ورزی دہرانے پر زیادہ سے زیادہ 20 دن تک قید میں رکھا جائے گا۔‘
وزارت نے کہا ہے کہ ’کرفیو کی خلاف ورزی پر جرمانہ اور سزا سے استثنیٰ انتہائی ناگزیر حالات میں ہوگا جیسے کوئی مریض کو ہسپتال لے جارہا ہویا اس سے ملتی جلتی صورت میں جس میں خلاف ورزی کرنے والے کے پاس ثبوت ہو کہ وہ اضطراری کیفیت میں ہے۔‘