سعودی فوج نے یمن کے شمالی علاقوں میں تشدد، اغوا اور بلا وجہ گرفتاریوں سمیت بڑے پیمانے پر شہری حقوق کی خلاف ورزی کی ہے۔
ہیومن رائٹ واچ HRW نے کہا ہے کہ سعودی فوج نے یمن کے شمالی علاقوں میں تشدد، اغوا اور بلا وجہ گرفتاریوں سمیت بڑے پیمانے پر شہری حقوق کی خلاف ورزی کی ہے۔
HRW نے ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں یمن کے عمان اور سعودی عرب کے ساتھ سرحدی صوبے المہرہ کی مقامی آبادی پر سعودی فوج کے تشدد کے بارے میں متاثرین کے بیانات کو جگہ دی گئی ہے۔
رپورٹ کے لئے بیانات دینے والے یمنی شہریوں کا کہنا ہے کہ انہیں المہرہ میں ایک خفیہ جیل میں رکھا گیا اور ان پر تشدد کیا گیا۔
شہریوں نے کہا ہے کہ انہیں 16 دفعہ اور بلا وجہ حراست میں لیا گیا اور 5 مختلف افراد کو اغوا کر کے سعودی عرب لے جایا گیا ہے۔
بعض زیرِ حراست افراد کے مطابق انہیں ریاض کی حمایت کی حامل یمنی یونٹوں نے گرفتار کر کے خفیہ جیلوں میں رکھا اور من گھڑت جرائم اور مخالف سرگرمیوں کو بند کرنے کی بات قبول کروانے تک بجلی کے جھٹکے دئیے اور مار پیٹ کی۔
رپورٹ میں HRW کے نائب ڈائریکٹر مشعل پیج نے کہا ہے کہ مہرہ کی مقامی آبادی پر سعودی اور اس کے یمنی اتحادی یونٹوں کا یہ تشدد سعودی زیرِ قیادت کولیشن فورسز کے غیر قانونی اقدامات میں ایک اضافے کی حیثیت رکھتا ہے۔