غریبوں کے کام آناوقت کی اہم ضرورت : قاری سیف اللہ اشاعتی
سپول: (پریس ریلیز) کورناوائرس کے روک تھام اور انسانی جسم کی حفاظت کے لئے پورے ملک میں لاک ڈاؤن ہے. جس کی وجہ سے یومیہ محنت مزدوری کرنے والوں کے لئے آئے دن پریشانی بڑھتی جا رہی ہے ایسے وقت میں ضرورت ہے کہ ہم اپنے پڑوس اور گاوں محلہ کی خبر رکھیں اورہرممکن ان کا تعاون کریں. غریبوں اور پریشان حال لوگوں کے کام آنا وقت کی اہم ضرورت ہے یہ باتیں جامعہ اسلامیہ تعلیم القرآن چھٹہی پلار سپول کےبانی ومہتمم قاری سیف اللہ اشاعتی نےغریبوں اورپریشان حال لوگوں کے درمیان راحت رسانی کرتے ہوئے کہا. انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے لوگوں کی تکلیف بڑھ گئ ہے. آہستہ آہستہ کھانے پینے کا سامان ختم ہورہا ہے ایسے وقت میں ان کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے. آج اسی سلسلے میں جامعہ اسلامیہ تعلیم القرآن چھٹہی پلار سپول کے پلیٹ فارم سے چھٹہی پلار، چھٹہی پچھم پلار، کرجائن بازار، پٹیروا، شاہ پور، نندپاراور تھربیٹیامیں مستحقین اورضرورت مندوں کے درمیان کھانے پینے کی اشیاء مثلاً چاول. دال،موڑھی، آلو، پیاز، تیل، اورسوابن وغیرہ تقسیم کیا گیا. اس موقع پر انہوں نے اماں محبوبہ اورالحاج ماسٹر سنبل صاحبان کاشکریہ ادا کیا کہ ان کے تعاون سے یہ کام ہوسکا. اس موقع پر مولانا صغیر الحسن رحمانی، مولانا عتیق الرحمن قاسمی، مولانا صبغت اللّہ قاسمی ،قاری محتشم اشاعتی، اور ماسٹرعبدالرزاق فیضانی اساتذہ جامعہ اسلامیہ تعلیم القرآن بھی موجود تھے۔