یوروپ کے ملک اسپین میں متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 58 ہزار سے زیادہ ہے جو کہ یوروپ میں سب سے زیادہ ہے اور وہاں اموات کی تعداد 16 ہزار سے زیادہ ہے ۔
پوری دنیا میں کورونا متاثرین کی تعداد سترہ لاکھ ہوگئی ہے اور کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد ایک لاکھ سے اوپرپہنچ گئی ہے۔ امریکہ میں اس کا قہربدستور جاری ہے اور اگر ہلاکتوں کی رفتار یہی رہی تو آج ہی امریکہ اموات کے معاملہ میں سر فہرست آجائے گا۔امریکہ میں متارین کی تعداد پانچ لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے اور وہاں مرنے والوں کی تعداد ساڑے 18لاکھ سے اوپر ہوگئی ہے اور یہ تعداد اٹلی کے مقابلہ صرف سو کم ہے۔ امریکہ میں یہ تعداد 18747 ہے جبکہ اٹلی میں یہ تعداد 18848 ہے۔
یوروپ کے ملک اسپین میں متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 58 ہزار سے زیادہ ہے جو کہ یوروپ میں سب سے زیادہ ہے اور وہاں اموات کی تعداد 16 ہزار سے زیادہ ہے ۔ادھر اٹلی میں متاثرین کی تعداد ۱یک لاکھ 48 ہزار ہے اورہلاک ہونے والوں کی تعداد 18848 ہے۔ادھر فرانس میں اس وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 13 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے اور برطانیہ میں اموات کی تعداد 9 ہزار سے تجاوز کرگئی ہےاور وہاں متاثرین کی تعداد 73 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔جرمنی میں متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 22 ہزار سے زیادہ ہے اور مرنے والوں کی تعداد2700 سے اوپر ہے۔
ایران میں ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد چار ہزار سے تجاوزکر گئی ہے اور وہاں متاثرین کی تعداد ساڑے 68 ہزار سے اوپر ہے ۔ پاکستان میں متاثرین کی تعداد چار ہزار سے اوپر ہےاور مرنے والوں کی تعداد 66 بتائی جارہی ہے۔سعودی عرب میں متاثرین کی تعدا د 3651 ہے اور وہاں اس سے ابھی تک 47 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ہندستان میں اضافہ کارجحان جاری ہے اور اب تک 206 اموات رپورٹ ہو چکی ہیں۔






