نئی دہلی: (ذرائع) تبلیغی جماعت کے عالمی امیر مولانا سعد کاندھلوی کی کورونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ نگیٹو آئی ہے۔ ساتھ ہی یہ خبر بھی آرہی ہے کہ مولانا سعد دہلی کے ذاکر نگر علاقے میں ہی ہیں۔ نجی ڈاکٹروں کی ٹیم مولانا سعد کا ہیلتھ چیک اپ کرتی ہے۔ وہیں یوپی میں رہنے والے مولانا سعد کے دو رشتے دار کوروناپازیٹو پائے گئے ہیں۔ دونوں رشتے دار بھی مرکز سے آئے تھے۔
جانکاروں کی مانیں تو مولانا سلمان مظاہری ، مولانا سعد کے سسر ہیں۔ سسر کے سمدھی کے دو چھوٹے بھائیوں کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ پازیٹو آئی ہے۔ یہ دونوں شخص بھی نظام الدین میں واقع تبلیغی جماعت کے مرکز میں قیام کیے تھے۔ اب ایک دن پہلے ان کے متاثر ہونے کی خبر آئی ہے۔ اس خبر کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ نے سہارنپور کے مفتی علاقے کو سیل کرادیا ہے۔ اب کسی کو بھی اس علاقے میں آمد و رفت کی اجازت نہیں ہے۔ پولیس فورس بھی تعینات کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق تو دہلی میں تبلیغی مرکز سے جڑے جماعتیوں کی تلاش کرنا اب مشک نہیں ہوگا۔ جماعتی گھر میں ہو یا مسجد میکں ان کی جانکاری آسانی سے مل جائے گی۔ دہلی حکومت کی 13 ٹیم اب دہلی کے ہر محلے اور کالونی میں کورونا متاثر کو تلاشنے کیلئے نکل رہی ہے۔