مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے اور جرائم کا ارتکاب کرنے والے عسکریت پسند ہندوؤں کو خلیجی ممالک سے ہندوستان واپس بھیجنا چاہئے: سعودی عالم دین

ریاض: سعودی اسکالر عابدی زہرانی نے تجویز پیش کی ہے کہ مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے اور جرائم میں ملوث عسکریت پسند ہندوؤں کو خلیجی ممالک سے ہندوستان واپس بھیجنا چاہئے۔

ایک ٹویٹ میں سعودی کے عالم دین عابدی زہرانی نے کہا ہے کہ خلیجی ریاستیں لاکھوں ہندوستانیوں کی میزبانی کرتی ہیں ، جن میں سے کچھ کوویڈ 19 سے متاثر ہیں ، ان کے عقیدے سے قطع نظر اچھا سلوک کیا جاتاہے جبکہ فاشسٹ ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی اپنے ہندو دہشت گرد گروہوں کی پیروی کرتے ہوئے ہندوتوا کا ایجنڈا استعمال کرکے مسلمانوں کے خلاف جرائم کا ارتکاب کر رہا ہے جبکہ مسلمان ہندوستان کے شہری ہیں۔
عابدی زہرانی نے کہا کہ “میں تمام اسلامی ممالک کے سربراہان سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ تمام عسکریت پسند ہندووں کی فہرست بنائیں جو جی سی سی میں کام کررہے ہیں اور اسلام ، مسلمانوں یا پیارے پیغمبر اسلام (ص) کے خلاف نفرت پھیلارہے ہیں، انکی تمام معلومات اکٹھا کرکے ان کو نوکریوں سے نکالا جائے۔