تمام تر بین الاقوامی تنظیموں کا مقصد اس وقت فوت ہو چکا ہے: ترک صدر

ترکی  نے اپنے پاؤں پر کھڑا  رہتے ہوئے اپنی طاقت کا بھر پور طریقے سے مظاہرہ کیا ہے

انقرہ: صدر رجب طیب ایردوان  کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی تنظیمو ں کا مفہوم فوت ہونے والے موجودہ دور میں ترکی  نے اپنے پاؤں پر کھڑا  رہتے ہوئے اپنی طاقت کا بھر پور طریقے سے مظاہرہ کیا ہے۔
جناب ایردوان نے استنبول باشاق شہر سٹی ہاسپیٹل   میں خدمات کے آغاز اور مقامی  آئی سی یونٹ  سازو سامان  کی حوالگی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری و نجی شعبوں کے تعاون سے عملی جامہ پہنائے جانے والے  منصوبے کے دائرہ کار میں 10 سٹی ہاسپٹلز میں خدمات شروع کر دی گئی ہیں۔  آج ہم 5400 مکمل طور پر تیار سازو سامان اور 19 فضائی  گاڑیوں کے ساتھ جدید ترین  ایمبولینس  فلیٹ کے مالک ہیں، ترکی نے حفظانِ صحت کی خدمات میں داستان رقم کی ہے۔ کورونا وائرس کی وبا کے خاتمے کے بعد   ایک نئی شکل میں ڈھلنے والی دنیا میں اپنے وطن کو حق بجانب مقام دلانے کے زیرِ مقصد ہم سب مل جل کر مزید محنت کریں گے۔  دنیا بھر میں ونٹیلٹر  کے معاملے میں مشکلات در پیش ہیں تا ہم  ، ہم نے اس عمل  میں سرخرو ہوئے ہیں۔
جناب صدر نے بتایا کہ ’’نئے دور میں نت نئی سرمایہ کاریوں، نئے شہہ کاروں  ور نئی خدمات کے  ساتھ ہم اپنے وطن کو مزید ایک قدم بلندی کی جانب لیجائیں گے۔‘‘