نئی دہلی: (ملت ٹائمز) کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے سال رواں دینی مدارس کی مالی فراہمی تقریبا ناممکن بن گئی ہے ۔ مدراس کے سفراء اور اساتذہ مختلف شہروں میں نہیں جاسکتے ہیں ۔ اس بحران میں مالی فراہمی کا واحد ذریعہ آئن لائن چندہ حاصل کرناہے یعنی مدارس کے بہی خواہ مدارس کے اکاؤنٹ میں رقم بھیج سکتے ہیں ۔
اس مشکل وقت میں ملت ٹائمز کی انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ ماہ رمضان میں مدارس کا اشتہار فری میں شائع کیا جائے، جس میں اہل مدارس بہی خواہان ملت سے بینک اکاؤنٹ میں چندہ دینے کی اپیل کرسکتے ہیں ۔
ملت ٹائمز میں اشتہار دینے کا طریقہ یہ ہوگا کہ اہل مدارس اپنا ایک اشتہار بنائیں جس میں مدارس کی ضروری تفصیلات اختصار کے ساتھ لکھیں ۔ بینک اکاؤنٹ نمبر ، آئی ایف ایس سی کوڈ ، برانچ اڈریس اور نام تحریر کریں ۔ پے ٹی ایم ، فون پے اور گوگل پے نمبر اگر ہے تو اسے بھی شامل کریں ۔ آن لائن ڈونیشن کیلئے آپ کسی ویب سائٹ یا ایپ کا لنک استعمال کررہے ہیں تو اس کا لنک بھی بھیج سکتے ہیں ۔ اشتہار میں رابطہ نمبر ضرور تحریر کریں ۔ اگر آپ کے مدرسہ کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیں تو اس کا بھی یو آر ایل تحریر کریں ۔
ملت ٹائمز میں اپنا اشتہار شائع کرانے کیلئے آپ دو چیزیں ہمیں ضرور بھیجیں ۔
(1) ٹرسٹ رجسٹریشن سرٹیفیکٹ
(2) گذشتہ سال حاصل کی گئی کسی بھی معتبر تنظیم اور دینی ادارہ کا تصدیق نامہ
ملت ٹائمز آپ کا یہ اشتہار یوٹیوب چینل اور فیس بک پر شائع کرے گا ۔
نوٹ: یہ آفر بلاتفریق بھار ت کے سبھی مسلک کے مدارس کیلئے ہے ۔
مالی فراہمی کیلئے بنایاگیا اشتہار ۔ رجسٹریشن سرٹفیکٹ اور تصدیق نامہ بذریعہ میل ہمیں بھیج دیں ۔ ایک دن کیلئے آپ کا اشتہار ملت ٹائمز کے یوٹیوف اور فیس بک پر شائع کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ملت ٹائمز نیوز پورٹل اردو ، انگریزی اور ہندی تینوں زبانوں میں دستیاب ہے جس کے پانچ لاکھ سے زیادہ یومیہ قارئین ہیں ۔یوٹیوب چینل پر ملت ٹائمز کے 6 لاکھ سے زیادہ سبسکرائبز اور 6 کڑور سے زیادہ ناظرین ہیں جبکہ فیس بک پر تقریبا 5 لاکھ فلوورز ہیں ۔
Email: dailymillattimes@gmail.com