آنے والا وقت ترکی پر سنہرے مواقع کے دروازے کھول دے گا: ایردوان

دنیا کی تبدیلی اس طرف اشارہ کر رہی ہے کہ آنے والا وقت ترکی پر سنہری مواقع کے دروازے کھول دے گا: صدر رجب طیب ایردوان

انقرہ: ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ دنیا کی تبدیلی ترکی کے لئے مواقع کے نئے دروازے کھلنے کی طرف اشارہ کر رہی ہے۔

صدر ایردوان کی زیرِ صدارت جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کی مرکزی انتظامی کمیٹی کے ویڈیو کانفرنس اجلاس میں کووِڈ۔19 کے خلاف اختیار کردہ تدابیر پر بات چیت کی گئی۔

اجلاس سے خطاب میں صدر ایردوان نے کہا ہے کہ دنیا کی تبدیلی اس طرف اشارہ کر رہی ہے کہ آنے والا وقت ترکی پر سنہری مواقع کے دروازے کھول دے گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ وباء کی وجہ سے اختیار کی گئی تدابیر کے مکمل خاتمے پر پیداواری پہیہ پوری رفتار سے دوبارہ چلنا شروع ہو جائے گا۔ اس وقت حفاظتی اقدامات کی پابندی کرنے پر بھی ہم شہریوں کے شکر گزار ہیں۔

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ہماری سب سے بڑی قوت عوام ہیں اور ہمیں بھی ان کے دلوں میں ایک ممتاز مقام حاصل ہے۔ آنے والے دنوں میں ہم اس مقام کو مزید پختہ بنانے کی کوشش کریں گے۔