رمضان کے آخری عشرے میں حرمین شریفین کی جراثیم کش مواد سے تطہیر

اس موقع پر ڈاکٹر السدیس نے خدماتی انتظامیہ کے ساتھ حرمین شریفین میں تمام احتیاطی اقدامات اور تطہیر کے منصوبوں کے علاوہ رمضان کے آخری عشرے کے سلسلے میں تیاریوں کا بھی جائزہ لیا۔

حرمین شریفین کے امور کے سربراہ عام ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے رمضان مبارک کے آخری عشرے کے لیے مسجد حرام کے اندر احتیاطی اقدامات اور جراثیم کش مواد کے ذریعے تطہیر کے منصوبوں کا افتتاح کیا۔ اس دوران حرمین شریفین کی جراثیم کش مواد سے تطہیر اور خوشبو سے مہکانے کا سلسلہ جاری رہے گا۔
اس موقع پر ڈاکٹر السدیس نے خدماتی انتظامیاں کے ساتھ الحرمین الشریفین میں تمام احتیاطی اقدامات اور تطہیر کے منصوبوں کے علاوہ رمضان کے آخری عشرے کے سلسلے میں تیاریوں کا بھی جائزہ لیا۔ شیخ السدیس نے مطالبہ کیا کہ خدماتی معیار کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ اداروں کے تعاون سے تمام احتیاطی اقدامات پر عمل درامد کیا جائے، تا کہ حرمین شریفین کے اندر اعلی ترین خدمات پیش کیے جانے کے حوالے سے ہمارے حکم رانوں کی امیدوں اور توقعات کو پورا کیا جا سکے۔
مسجد حرام اور مسجد نبوی کے امور کی جنرل پریذیڈنسی کے سرکاری ترجمان ہانی حیدر کے مطابق پریذیڈنسی نے رمضان کے ابتدائی بیس روز کے دوران الحرمین الشریفین میں بھرپور احتیاطی تدابیر اور حفاظتی اقدامات کیے۔ ان میں نمازیوں کے بیچ سماجی فاصلے پر عمل، مسجد حرام میں اذان کے مقام (مکبریہ) کی روزانہ سات مرتبہ دھلائی اور جراثیم کش مواد سے تطہیر اور تمام کارکنان اور ملازمین کے حوالے سے انکشاف کے احتیاطی اقدامات شامل ہیں۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ پریذیڈنسی نے حرم شریف کے دروازوں پر تھرمل کیمرے نصب کیے ہیں جو خود کار طریقے سے انسانوں کے درجہ حرارت کی جانچ کرتے ہیں۔ یہ کیمرے چوبیس گھنٹے کام کر رہے ہیں۔
(العربیہ ڈاٹ نیٹ)