عید کے موقع پر بھی اسرائیل کا فلسطینیوں پر ظلم و ستم جاری

اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ میں نمازِ عید کی ادائیگی کے لئے آنے والے فلسطینیوں کو نماز سے روک دیا

اسرائیل عید کے دن بھی فلسطینیوں پر ظلم و ستم کا سلسلہ جاری رکھے ہوا ہے۔

اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ میں نمازِ عید کی ادائیگی کے لئے آنے والے فلسطینیوں کو نماز سے روک دیا جس پر نماز کے لئے جمع کثیر تعداد میں فلسطینیوں نے مسجد اقصیٰ کے دروازے پر نمازِ عید ادا کرنا چاہی ۔

مسجد اقصیٰ کے دروازے پر نماز کی ادائیگی کے لئے حرم شریف کے قدیم علاقے میں پہنچے لیکن یہاں بھی رکاوٹیں کھڑی کی جا چکی تھیں۔

اسرائیلی پولیس نے کورونا وائرس کو وجہ دکھا کر نمازیوں کو مسجد اقصیٰ تک پہنچنے سے روک دیا جس کی وجہ سے ہاتھا پائی شروع ہو گئی۔

چار فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے تاہم فلسطینیوں نے تمام رکاوٹوں کے باوجود مسجد اقصیٰ کے دروازے پر پہنچ کر نماز ادا کی ۔

واضح رہے کہ وباء کی وجہ سے مسجد اقصیٰ 2 ماہ سے زائد عرصے سے بند ہے۔