ریاض: وزارت مذہبی امور کے ذرایع کا کہنا ہے کہ رواں سال حج سے متعلق فیصلہ 15؍جون تک متوقع ہے ، حج کے حوالے سے تجاویز پرغور جاری ہے، جس میں حج کوٹہ 80 فیصد کم ہونے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق رواں سال حج کوٹہ 80 فیصد کم ہونے کا امکان ہے ، حج سے متعلق سعودی حکومت کا مختلف تجاویز پرغور جاری ہے ،تاہم سعودی عرب حتمی پالیسی اجرا سے قبل مسلم ممالک سے مشاورت کرے گا۔ذرائع وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ رواں سال حج سے متعلق فیصلہ 15؍جون تک متوقع ہے ، حج کے حوالے سے زیر غور تجاویز میں تمام بڑے ممالک کا 80 فیصد کوٹہ ختم کرنا شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق تمام ممالک سے صرف وفود کو حج کی دعوت دینے اور حج کی سعادت صرف سعودی عرب میں رہنے والوں کو دینے کی تجاوز بھی زیر غور ہیں۔یاد رہے سعودی وزارت حج و عمرہ ڈاکٹر محمد صالح بن طاہر بنتن نے کہا تھا کہ سعودی وزارت حاجیوں کی خدمات کیلئے پرعزم ہیں اور حاجیوں کی حفاظت، سہولتوں کی فراہمی ترجیحات میں شامل ہیں۔ ڈاکٹر محمد صالح بن طاہر بنتن کا کہنا تھا کہ ہماری درخواست ہے اس سال حج سے متعلق کوئی بھی نیا معاہدہ نہ کیا جائے ، معاہدے اس وقت تک نہ کئے جائیں جب تک وبا کا راستہ واضح نہ ہو،
سعودی حکومت کورونا وائرس پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔ سعودی وزیر مذہبی امور نے کہا تھا کہ سعودی حکومت حج پر یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہے کہ کوئی نقصان نہ ہو، حج میں عوام کے اجتماع سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا خدشہ ہے ، وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لئے اعلیٰ احتیاطی تدابیر اپنائی جاسکتی ہیں۔