سعودی عرب: عدلیہ کے شعبے میں 53 خواتین افسران تعینات

سعودی عرب کے پراسیکیوٹر جنرل کے تجرمان ڈاکٹر ماجد الدسیمانی نے بتایا کی ویژن 2030 کے اہداف کے تحت پراسیکیوشن کے شعبے میں پچاس سے زاید خواتین کو تعینات کیا گیا ہے۔
سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود کی ہدایت پر عدلیہ کے شعبے میں 53 خواتین انویسٹی گیشن افسران کی تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی عرب کے پبلک پراسیکیوٹر کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ خواتین افسران کو جوڈیشر کے متعدد کیسز کی تحقیقات پر مامور کیا جائے گا۔ بیان میں کہا گیا ہےکہ خواتین کی عدلیہ کے شعبے میں تعیناتی کا مقصد مملکت کے عظیم الشان اصلاحاتی پروگرام ویژن 2030 کے اہداف کا حصہ اور خواتین کو زیادہ با اختیار بنانے کی کوششوں کا تسلسل ہے۔
سعودی عرب کے پراسیکیوٹر جنرل کے تجرمان ڈاکٹر ماجد الدسیمانی نے بتایا کی ویژن 2030 کے اہداف کے تحت پراسیکیوشن کے شعبے میں پچاس سے زاید خواتین کوتعینات کیا گیا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے پراسیکیوشن شعبے کے زیرانتظام 156 مرد وخواتین ملازمین کی پیشہ وارانہ تربیت کا سلسلہ جاری ہے۔ جلد ہی انہیں ان کی اہم ذمہ داریوں پرتعینات کیا جائے گا۔