اقوام متحدہ کی 75 ویں جنرل اسمبلی کے صدر کے انتخاب کے لیے ترک امیدوار وولکان بوزکر کا نام تجویز کیا گیا جنہیں 193 رکنی اسمبلی کے 178 ارکان کی حمایت حاصل رہی
اقوام متحدہ کی تاریخ میں پہلی بار ایک ترک جنرل اسمبلی کا صدر منتخب ہوا ہے۔
اقوام متحدہ کی 75 ویں جنرل اسمبلی کے صدر کے انتخاب کے لیے ترک امیدوار وولکان بوزکر کا نام تجویز کیا گیا ۔
جنرل اسمبلی میں 193ممالک ہیں جن میں سے 178 رکن ممالک نے بوزکر کے صدر بننے کی حمایت کی۔
وولکان بوزکر 15ستمبر کو یہ عہدہ موجودہ صدر تیجیانی محمدباندے سے حاصل کرتےہوئے سن 2021 تک فائز رہیں گے۔
وولکان بوزکر ترکی کے سابقہ وزیر برائے یورپی یونین امور اور مذاکرات کار رہ چکے ہیں جبکہ وہ ترک پارلیمان کے خارجہ تعلقات کے کمیشن کے صدر بھی ہیں۔