شائقین کرکٹ کے لئے اچھی خبر ، 27 فروری کو کھیلا جائے ہندوپاک کے درمیان میچ

نئی دہلی،28؍جنوری
ملت ٹائمز؍ایجنسی
پاکستان سریز کو لے کر جہاں تذبذب برقرار ہے ۔ وہیں کرکٹ عاشقوں کے لئے ایک اچھی خبر آئی ہے ۔ بی سی سی آئی نے بنگلہ دیش میں ہونے جا رہے ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے پروگرام کا اعلان کر دیا ہے۔ایشیا کپ میں ہندوستان اور پاکستان کا میچ 27 فروری کو میر پور میں کھیلا جائے گا۔ اس سے پہلے دونوں ممالک کے درمیان گزشتہ سال آسٹریلیا میں ورلڈ کپ کے دوران میچ ہوا تھا۔ ایشیا کپ کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان 19 مارچ کو ٹی -20 ورلڈ کپ میں میچ کھیلا جائے گا۔
بی سی سی آئی نے ٹورنامنٹ کے پروگرام کا اعلان کر دیا ہے ۔ اس ٹورنامنٹ میں ہندوستان کا پہلا میچ بنگلہ دیش کے ساتھ 24 فروری کو ہوگا۔ایشیا کپ میں ہندوستان کے علاوہ پاکستان، سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان، ہانگ کانگ، عمان اور متحدہ عرب امارات کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔