انقرہ: ترکی کی اعلی عدالت نےمتفقہ طور پر 1935 میں اتاترک کابینہ کا ’ آیا صوفیا ‘ کو میوزیم میں تبدیل کرنے کا فیصلہ منسوخ کردیا۔ ’ آیا صوفیا ‘ اب سلطان فاتح کے فرمان کے مطابق مسجد ہوگی۔
صدر ایردوان نے کہا تھا کہ ’آیا صوفیا‘ مسجد ہے، حیثیت کی بحالی کےلیے قانونی کارروائی ہوگی۔
’آیا صوفیا‘ مسجد تھی، جسے اتاترک کابینہ نے 1935 میں اسے میوزیم میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا تھا، لیکن اب ترکی کی اعلی عدالت نے سابق فیصلے کو منسوخ کر کے مسجد کو بحال کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ صدر ایردوان نے اس سے قبل ’ آیا صوفیا ‘کو مسجد قرار دیتے ہوئے قانونی کارروائی کا اعلان کیا تھا۔