عبادت کے لئے کھُلنے سے ’ آیا صوفیہ ‘ کی شناخت میں کوئی کمی نہیں آئے گی: ترکی صدارتی ترجمان قالن

آیا صوفیہ کے عبادت کے لئے کھُلنے سے اس تارِیخی عالمی ورثے کی شناخت میں کوئی کمی نہیں آئے گی: ابراہیم قالن
ترکی کے صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے کہا ہے کہ آیا صوفیہ کے عبادت کے لئے کھُلنے سے اس تارِیخی عالمی ورثے کی شناخت میں کوئی کمی نہیں آئے گی۔
ابراہیم قالن نے اناطولیہ خبر رساں ایجنسی کے لئے ایجنڈے کے موضوعات سے متعلق بیانات جاری کئے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’ آیا صوفیہ ‘ کے عبادت کے لئے کھُلنے سے اس عالمی ورثے کی شناخت میں کوئی کمی نہیں آئے گی اس کے برعکس اس کے زائرین میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
اسرائیل کے دریائے اردن کے مغربی کنارے کے الحاق پلان سے متعلق بات کرتے ہوئے قالن نے کہا ہے کہ “یہ دھونس اور قبضے کی ایک نئی پالیسی، ایک نیا حملہ اور ایک تازہ کھیل ہے۔ ضروری ہے کہ کوئی بھی اس کھیل کے جھانسے میں نہ آئے”۔