کرلوس عثمان کے سیشن ٹو کی ریلیز نومبر سے ہوگی شروع، ارطغرل غازی اور ترگت الپ کی بھی ہوگی واپسی

انقرہ: (ملت ٹائمز) تاریخی ڈرامہ کرلوس عثمان کے سیشن ٹو کی تیاری تقریبا مکمل ہوچکی ہے اور نومبر سے اس کی ریلیز شروع ہوجائے گی ۔ ترکی سمیت دنیا بھر کے ناظرین کو کرلوس عثمان کے سیشن 2 کا شدت سے انتظار ہے ۔ سیشن ون جون میں ہی مکمل ہوچکا ہے ۔ کرلوش عثمان کے پہلے سیشن میں یہ دیکھاگیاہے کہ عثمان کولاسا حصار کا قلعہ فتح کرلیتا ہے۔ اسی کے ساتھ وہ پہلے سیشن میں اپنے کئی سارے دشمنوں سے بھی نجات حاصل کرنے میں کامیاب ہوجاتاہے ۔ عثمان اپنی جنگی صلاحیت اور ذہنی فراست کا استعمال کرکے باغی منگلول کمانڈر بالغائے ۔ منگول سپہ سالار برکے اور منگولوں کی طرف سے مقررکردہ سردار عالیشار بے کو شکست دینے میں کامیاب ہوجاتاہے اور ان سبھی کا سر قلم کردیتاہے ۔ اس کے علاوہ اپنے خطرناک دشمن کلوسا حصار قلعہ کی شہزادی صوفیہ کو بھی وہ ماردیتاہے ۔ عثمان کی ایک یہ بھی بڑی کامیابی دیکھاگئی ہے کہ وہ اپنے چچا دندار بے کو حقیقت سے آگاہ کرانے میں کامیاب ہوجاتاہے اور انہیں بتادیتاہے کہ ان کے بیٹے باتور کا قاتل کون ہے ۔ حالاں کہ عثمان کو اس سچائی سے انہیں مطئمن کرنے میں بہت ساری دقتوں اور پریشانیوں کا بھی سامناکرناپڑتاہے ۔

 کرلوش عثمان در اصل ڈریلرس ارطغرل کی تکمیل ہے ۔ ڈریلرس ارطغرل کے پانچ سیشن میں خلافت عثمانیہ کے بانی عثمان غازی کے والدارطغرل غازی اور دادا سلیمان شاہ کی جدوجہد کو دیکھاگیاہے ۔ اس کے بعد باضابطہ ایک نام کے ساتھ کرلوش عثمان کو ریلیز کیاگیا جس میں بہت سارے کردار ارطغرل غازی کے بر قرار رکھے گئے ہیں جبکہ کچھ نئے کردار سامنے لائے گئے ۔

 کرلوش عثمان کے دوسرے سیشن میں کچھ اور نئے کردار سامنے آئیں گے اور سب سے بڑی خبر یہ ہے کہ سیشن ٹو میں ارطغرل غازی اور ترگت الپ کی بھی واپسی ہوگی ۔ کرلوس عثمان کے پہلے سیشن میں یہ بتایاگیا کہ ارطغرل غازی بیمار ہیں اور علاج کیلئے قونیہ گئے ہوئے ہیں ۔ ناظرین ہر سیشن میں یہی انتظار کرتے رہے ہیں کہ اب قونیہ سے ارطغرل غازی کی واپسی ہوگی تو اب ہوگی ۔ عبد الرحمن غازی کی واپسی کے بعد امید اور بڑھ گئی لیکن سیشن مکمل ہوگیا اور واپسی نہیں ہوسکی ۔ اس کے علاوہ ناظرین کو ترگت الپ کی واپسی کا بھی پورے سیشن میں انتظار رہا لیکن ایسا نہیں ہوپا تاہم اب دعوی کیا جارہاہے کہ اگلے سیشن میں دونوں کردار کی واپسی ہوگی ۔ عثمان کے والد ارطغرل کا کردار اینجن آلتان کی جگہ ترکی کے ایک دوسرے سینئر اداکار اداکریں گے جبکہ ترگت الپ کا کردار وہی اداکا رنبھائیں گے جو ارطغرل غازی میں تھے ۔