دبئی ۔ملت ٹائمز
فیروز احمد ندوی کی رپوٹ
متحدہ عرب امارات چوطرفہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے ،تعلیمی ،اقتصادی اور معاشرتی سطح پر ترقی کے ساتھ ٹیکنالوجی کی دنیا میں بھی اس کے قدم آگے بڑھتے جارہے ہیں اور یورپ جیسی ٹیکنالوجی کا مسلسل وہاں تعارف ہورہاہے بلکہ کچھ چیزوں میں یورپ اور چین سے بھی آگے بڑھ گیا ہے ،کئی اہم اور منفرد منصوبوں کے نفاذ کے بعد دبئی نے اب بغیر ڈرائیور کے کارچلانے کابھی فیصلہ کیا ہے ،ملت ٹائمز کو موصولہ اطلاع کے مطابق دبئی کے ۲۰۱۶ جیٹکس ٹیکنولوجی ایکسپو میں ایک اماراتی کمپنی نے ایسی کاروں کا تعارف کروایا ہے جو بغیر ڈرائیور کے چلیں گی اور اس کی رفتار 20 کیلو میٹر فی گھنٹہ ہوگی ، جس میں بیک وقت چاآدمی بیٹھ سکتے ہیں۔
متحدہ عرب امارات سے شائع ہونے والے عربی روزنامہ البیان میں شائع رپوٹ کے مطابق عبد الرحیم الخضرڈی جی روبوٹکس کمپنی کے پراجیکٹ مینیجر نے یہ باتیں آج ولڈ ٹریڈ سنٹر میں کاروں کی نمائش کے درمیان کہیں، انہوں نے کہا کہ ان برقی کاروں کو چار گھنٹے تک ریچارج کیا جاتا ہے تو مسلسل 8گھنٹے روڈ پر چل سکتی ہے ، راستے میں حائل تمام رکاوٹوں سے بچتے ہوئے مختلف ٹریک پر بآسانی چل سکتی ہے ۔