لبنانی حکومت مظاہروں کے سامنے نہ ٹھہر سکی، پوری کابینہ ہوئی مستعفی

بہت جلد وزیراعظم صدارتی محل جاکراستعفی پیش کردیں گے، وزیر صحت نے کی تصدیق

بیروت: لبنان کے دارلحکومت میں قیامت خیز دھماکے کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال اور مظاہروں کے بعد لبنان کی پوری کابینہ مستعفی ہوگئی ہے اور توقع ہے جلد ہی وزیر اعظم حسن دیاب قوم سے خطاب میں مستعفی ہونے کا اعلان کردیں گے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے لبنان کے وزیر صحت حسن حماد نے تصدیق کی ہے کہ وزیر اعظم حسن دیاب کی کابینہ مستعفی ہوچکی ہے اور توقع ہے بہت جلد وزیراعظم صدارتی محل جاکراستعفی پیش کردیں گے۔
نئی حکومت کی تشکیل تک کابینہ نگران حکومت کا کام کرے گی۔