مشرقی بحیرہ میں 23اگست تک جاری رہے گی ترکی کی سرگرمیاں ۔ یونان پریشان

انقرہ (ملت ٹائمز)
مشرقی بحیرہ روم میں مصروف اوروچ ریئس نامی سیسمیک بحری جہاز کی تحقیقی سرگرمیوں کو 23 اگست تک بڑھاتے ہوئے علاقے میں NAVTEX کا اطلاق کر دیا گیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ اورچ ریئس اتامان اور چنگیز خان نامی جہازوں کے ہمراہ جزیرہ قبرص کے قریب یہ تحقیق جاری رکھے گا۔ یہ بحری جہاز قدرتی وسائل کی تلاش سمیت ہر قسم کے ارضیاتی ،جیو فیزک،ہائڈرو گرافک اور اوشنوگرافک تحقیق میں کارآمد ہے۔
اوردچ رائیس 8 ہزار میٹر گہرائی میں تھری ڈی اور 15 ہزار میٹر تک کی گہرائی میں ٹو ڈی تحقیق کرنے کا اہل رکھتا ہے۔
دوسری طرف یونان نے ترکی کو خبر دار کیاہے وہ اپنی سرگرمیاں واپس لے لیکن ترکی نے اس کی مدت میں مزید اضافہ کردیاہے ۔