صہیونی فوج کا غزہ پر فضائی حملہ جاری

فلسطینی حلقوں سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے خان یونس کے مشرق میں خالی اراضی کو نشانہ بنایا
اسرائیل نے غزہ کے جنوب میں واقع حماس کے ایک اڈے پر فضائی حملہ کیا ہے۔
اسرائیلی فوج نے ٹویٹر پر اپنے اعلان میں کہا ہے کہ غزہ سے پھینکے جانے والے آتش گیر غباروں کے جواب میں حماس کی ایک سرنگ پر حملہ کیا گیا ہے۔
فلسطینی حلقوں سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے خان یونس کے مشرق میں خالی اراضی کو نشانہ بنایا۔ اس حملے میں کوئی شخص ہلاک یازخمی نہیں ہوا۔
تل ابیب انتظامیہ نے دعوی کیا ہے کہ غزہ کی پٹی سے یہودی رہائشی علاقوں کو بھیجے گئی آتش گیر پتنگوں اور غباروں سے آگ بھڑک اٹھی۔
ان پتنگوں اور غباروں کے اثرات کا سد باب نہ کر سکنے والی اسرائیلی فوج اکثر و بیشتر فلسطین پر فضائی حملے کرتی رہتی ہے۔

SHARE
جناب ظفر صدیقی ملت ٹائمز اردو کے ایڈیٹر اور ملت ٹائمز گروپ کے بانی رکن ہیں