وفد میں شعبہ سیاحت، صحت، توانائی و دفاع سمیت متعدد وزارتوں سے عہدیدار شامل ہوں گے
تل ابیب اور ابوظہبی کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے پر مبنی معاہدے کے بعد اسرائیل سے ایک اعلی سطحی وفد امریکی صدر کے داماد اور مشیر جرید کوشنر کے بھی شامل ہونے والے امریکی حکام کے ہمراہ آئندہ ہفتے متحدہ عرب امارات کا دورہ کرے گا۔
اسرائیلی دفترِ وزارت عظمی کی جانب سے جاری کردہ تحریری اعلان میں واضح کیا گیا ہے کہ وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو نے قومی سلامتی کونسل کے سربراہ میر بن شبات کی قیادت کے ایک وفد کو متحدہ عرب امارات کے ساتھ حالات کو معمول پر لانے کے دائرہ عمل میں مذاکرات کی غرض سے پیر کے روز ابو ظہبی کا دورہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
اس وفد میں شعبہ سیاحت، صحت، توانائی و دفاع سمیت متعدد وزارتوں سے عہدیدار شامل ہوں گے۔
دریں اثنا مقامی پریس نے لکھا ہے کہ اسرائیلی اور امریکی وفد اسرائیلی ایئر لائنز الا آل کے طیارے کے ذریعے ابو ظہبی جائیگا جو کہ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان پہلی براہ راست تجارتی پرواز ہو گی۔
واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات ، سن 1979 میں مصر، 1994 میں اُردن کے بعد اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے پر مبنی معاہدے پر دستخط کرنے والا تیسرا عرب ملک ہے۔