ترکی کے خلاف ہر غیر اخلاقی اور ناموافق حالات کا مقابلہ کرنے کے اہل ہیں: ترک صدر

ہم نے  ہر سطح پر ترکی کے منصفانہ مؤقف کا واضح اور دو ٹوک الفاظ میں اظہار کیا ہے

صدر  رجب طیب ایردوان  کا کہنا ہے کہ ترکی نے ہر پلیٹ فارم پر ہر ملاقات میں ہر پیغام میں مشرقی بحیرہ روم کے معاملے میں منصفانہ  طریقے سے قدرتی وسائل کی تقسیم کے لیے تیار ہونے کا اظہار کیا  ہے۔

صدر نے استنبول سٹی ہاسپٹل  کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ  ہم اتحاد ویکجہتی کے تحفظ کے لیے ہر طرح کی جدوجہد کا مظاہرہ کرتے ہوئے دن رات کام کرتے رہیں گے۔ہم اپنے ملک و وطن کی ترقی کے قوم کے شانہ بشانہ آگے بڑھنے کے عمل کو جاری رکھیں گے۔

ترکی کے سر پر کھیلے جانے والے ہر طرح کے کھیل اور سناریو  کو ملیا میٹ کرنے  پر زور دیتے ہوئے جناب ایردوان نے بتایا کہ ’’ ہم اپنے وطن کو دنیا کی 10 بڑی اقتصادیات میں سے ایک بنائے جانے پر پُر عزم ہیں۔ ہمارے سامنے آنے والے بحرانوں نے ترکی کے ہر شعبے میں ان کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے  کا واضح طور پر مشاہدہ کرایا ہے۔ ہمارے ان حقائق سے  ہمارے خریف  اچھی  طرح واقف ہیں۔ ہمارے وطن کے مد مقابل قائم کیے جانے  والے اتحاد میں اس چیز کے خوف کا مشاہدہ ہوتا ہے۔

مشرقی بحیرہ روم میں یونان کے ساتھ درپیش مسائل کا بھی ذکر کرنے والے ایردوان  کا کہنا تھا کہ ہم نے  ہر سطح پر ترکی کے منصفانہ مؤقف کا واضح اور دو ٹوک الفاظ میں اظہار کیا ہے۔  ترکی پر ثبت کیے جانے والے غیر اخلاقی  نقشے کو پھاڑنے کی طاقت ہمارے پاس موجود ہے۔

ترکی اور ترک قوم ہر احتمال کے پیشِ نطر  ہر طرح کے نتیجے کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہے۔