صدر ایردوان نے یورپی یونین کونسل کے صدر چارلس میشیل سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا جس میں انہوں نے تلقین کی کہ بعض یورپی سیاست دانوں کو علاقائی مسائل پر مبنی اشتعال انگیز بیانات دینے سے گریز کرنا چاہیئے
صدر رجب طیب ایردوان نے یورپی یونین کونسل کے صدر چارلس میشیل سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔
صدارتی شعبہ اطلاعات کے مطابق اس بات چیت میں مشرقی بحیرہ روم اور ترک- یورپی یونین تعلقات پر غور کیا گیا۔
بات چیت میں صدر ایردوان نے اس بات کی ضرورت پر زور دیا کہ یونان اور بعض یورپی ممالک کو مشرقی بحیرہ روم اور ایجیئن میں کشیدگی کم کرنے کے لیے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ۔
علاوہ ازیں صدر نے مزید کہا کہ بعض یورپی سیاست دانوں کے علاقائی مسائل پر مبنی اشتعال انگیز بیانات پر امن تصفیئے کا سبب نہیں بنیں گے لہذا موجودہ صورت حال میں یورپی یونین کو مشرقی بحیرہ روم کے معاملے میں منصفانہ اور غیر جانبدارانہ کردار ادا کرنا چاہیئے۔