اسلام آباد
ملت ٹائمز۔ایجنسی
پاکستان نے آج مسلسل دوسرے دن بھارت کے نائب ہائی کمشنرکوطلب کیااورکنٹرول لائن پربھارتی فورسزپر’’بغیراکساوے کی فائرنگ‘‘کرنے کا الزام لگاتے ہوئے اس سلسلے میں سخت مخالفت درج کرائی۔امن معاہدہ کی خلاف ورزی کے معاملے میں دفتر خارجہ نے ہندوستانی سفارت کار جے پی سنگھ کو مسلسل دوسرے دن طلب کیا۔دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہاکہ ڈائریکٹر جنرل(جنوبی ایشیاء اور سارک نے آج بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکوبغیر اکساوے کے امن معاہدہ کی خلاف ورزیوں کے خلاف سخت احتجاج درج کرایا گیا۔بیان کے مطابق25-26اکتوبر کو چاپرار اورہرپال سیکٹروں میں کام کرنے والی سرحد پر اور بھیم بیر سیکٹر میں کنٹرول لائن پر امن معاہدہ کی خلاف ورزی ہونے پر احتجاج درج کرایا گیا۔پاکستان نے کہا کہ فائرنگ میں دو شہری ہلاک اور نو دیگر زخمی ہو گئے۔دفتر خارجہ نے کہاکہ بھارتی فریق کی طرف سے کہا گیا کہ اس واقعے کی تحقیقات کرنی چاہئیں اور پاکستان کے ساتھ نتائج اشتراک کرنے چاہئیں۔اسے اپنے فوجیوں کو امن معاہدہ کے مکمل طور احترام کرنے کی ہدایت دینا چاہئے، دیہات کو جان بوجھ کر نشانہ بنانے سے گریز کرناچاہیے اور کام کرنے کی حداورکنٹرول لائن پر امن بنائے رکھنا چاہئے۔ہندوستان نے کل کہا تھا کہ پاکستان فوج نے راجوری ضلع کے نوشیرا سیکٹر میں مارٹراور چھوٹے ہتھیاروں سے بھارتی فوج کی چوکیوں کونشانہ بنایاتھااورامن معاہدہ کی خلاف ورزی کی تھی جس کے بعد فوج نے منہ توڑ جواب دیا۔