امارات – اسرائیل معاہدہ کو حتمی شکل دینے کے 15 ستمبر کو وائٹ ہاوس میں ہوں گے دستخط 

 اسرائیل اور متحدہ عرب امارات 15 ستمبر کو وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ایک تقریب میں ایک تاریخی معاہدے پر دستخط کریں گے۔

امریکی حکام کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان تعلقات معمول پر لانے کے لیے ہونے والے اس معاہدے پر دستخط اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین  نیتن یاہو اور متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبدللہ بن زید النہیان کریں گے۔
اسرائیل کے سب سے بڑے بینک کے سربراہ کا کہنا ہے کہ  اس معاہدے پر دستخط کے بعد دونوں ممالک کے بینکوں کے درمیان اشتراک بڑھایا جائے گا۔
یاد رہے کہ عرب امارات  سن 1979  میں مصر اور سن 1994 میں اردن کے بعد  اسراَئیل سے تعلقات بحال کرنے  پر مبنی معاہدہ کرنے والا تیسرا  عرب ملک ہے۔